پیپلز پارٹی کی قیادت کو احتساب کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے، دوست محمد کھوسہ

  پیپلز پارٹی کی قیادت کو احتساب کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے، دوست محمد ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):موجود حکومت صرف میڈیا کے بیانات اور تبصروں تک محدود اور زندہ ہے عملی طور پر موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ سبزی پھولوں سے لیکر ادویات تک تمام ضرورت کی اشیاء عام آدمی کے دسترس سے باہر ہوچکے ہیں۔بجلی کی قیمت ہو یا پیٹرول کی تمام کی دام دو گنا سے زائد بڑھ چکے ہیں ٹماٹر ہو یا کوۂ اور اشیاء خردو نوش تمام چیز نایاب دکھائی دیتی ہیں کسان کا معاشی استحصال کھاد سپرے مافیا کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو احتساب کے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

نام پر حرف نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو ہی مستقبل کے حقیقی قومی لیڈر بن کر سامنے آچکے ہیں۔بلدیاتی الیکشن کا نظام ابھی تک حکومتی حلیف جماعتوں کو بھی سمجھ نہیں آسکی بلدیاتی الیکشن جب بھی ہونگے ہم بھر پور شرکت کریگے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صوبائی وزیر سردار دوست محمد خان کھوسہ نے ڈی جی خان میں نجی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانکا کہنا تھا موجودہ حکومت کے پاس عوام کو سہولت دینے کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ناسمجھ حکمرانوں نے نہ صرف ملک کے اندر پاکستانیوں کی زندگی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ خارجہ پالیسی بھی کوئی کامیاب نہیں دیکھائی دیتی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کریگے اور موجودہ حکمرانوں کی ناقص ترین کارکردگی سے مایوس عوام اب ملک میں جلد نئے الیکشن کی خواہش مند نظر آتی ہے سردار دوست کھوسہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ میں اب بظاہر میاں نواز شریف مائینس ہوچکے ہیں جبکہ شہباز شریف کے ہاتھ پاؤں بھی پھول چکے ہیں انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سے پہلے ڈویژن بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کریگے اور ہر یونین کونسل میں پی پی کا امیدوار میدان میں ہوگا۔

دوست کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر