سلیکٹڈ کی کیفیت بتا رہی ہے ان کا کھیل ختم ہو چکا، نفیسہ شاہ

  سلیکٹڈ کی کیفیت بتا رہی ہے ان کا کھیل ختم ہو چکا، نفیسہ شاہ

  



اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ سلیکٹڈ کی کیفیت بتا رہی ہے کہ ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ سن لو بلاول بھٹو زرداری طلوع ہو رہے ہیں تم غروب ہو رہے ہو، سلیکٹڈ این آر او لکھ کر پانی میں گھول کر پی لیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خود ہی احتساب کابھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جی ہاں ملک میں دو قانون ہیں ایک سیاسی مخالفوں کیلئے دوسرا علیمہ خان کیلئے،عمران خان خود کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ آخر