ڈیرہ، ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ پرڈاکہ، تاجروں کا مظاہرہ

ڈیرہ، ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ پرڈاکہ، تاجروں کا مظاہرہ

  



ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ)جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک مین روڈ پر ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ پر ایک سال میں دوسری مرتبہ ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پرساڑھے پانچ لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج ترین سپر سٹو ر کے قریب واقع ملٹی نیشنل کمپنی کی ڈسٹری بیوشن پر تین مسلح ڈاکو داخل ہو ئے اور گن پوائنٹ پر ڈسٹری بیوشن مالک سلطان خان حجازی سے اور سیلزمینوں سے پانچ لاکھ چھتیس ہزار روپے سے زائد آفس کیش اور جیب سے بھی ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کر فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود نہ پہنچنے پر بیکر ز ایسوسی ایشن کے چیئر مین کاشف یونس،صدر شیخ محمد حنیف، جنرل سیکرٹری محمد ساجد خان،فنانس سیکرٹری شیخ محمد ریاض،ایڈیشنل سیکرٹری شیخ محمد علی اور مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،سٹی جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،سٹی سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدر شیخ محمد حنیف،ڈپٹی سیکرٹری فاروق احمد بھولا، اسٹیل اینڈ آئرن ورکس کے طارق خلجی،چودھری محمدعرفان گجر،شکیل حنیف، زاہد نظام و دیگر نے جنرل بس اسٹینڈ سمینہ روڈ پراحتجاج کیا اور دوسری مرتبہ اسی ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ پر ڈکیتی کی واردات کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فی الفور گرفتاری اور ڈکیتی برآمد کر نے کا مطالبہ کیا ہے تاجروں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے یہ علاقہ انتہائی غیر محفوظ ہو چکا ہے اور آئے روز مسافروں کی جیب تراشی اور دکانوں سے موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتیں معمول بن چکی ہیں ادھر سیاسی و سماجی رہنماء اللہ بخش خان کورائی نے ڈی پی او اسد سرفراز سے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ پکٹ لاری اڈی کا شام کے وقت گشت کو موثر بنایا جا ئے تاکہ چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کی روک تھام ہو سکے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر