تونسہ میں 4ارب روپے کی لاگت سے15 اہم سٹرکوں پر کام تیز

تونسہ میں 4ارب روپے کی لاگت سے15 اہم سٹرکوں پر کام تیز

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں تقریبا چار ارب روپے کی لاگت سے پندرہ اہم سڑکوں پر کام کیا جارہاہے جن میں سے پانچ سے زائد مکمل کر لی گئی ہیں. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے بتایاکہ تونسہ سٹی پیکج کے تحت دو ارب 45کروڑ روپے سے زائد لاگت سے نو روڈز مکمل کی جائیں گی جن میں سے پانچ مکمل کر لی گئی ہیں چار پر کام جاری ہے.کلمہ چوک سے محلہ شیخاں والا روڈ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس پر کام کا آغاز کر د یاگیا ہے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

انہوں نے بتایا کہ ستائیس کروڑ روپے کی لاگت سے این 55تا بستی بزدار براستہ منگڑوٹھہ، 19کروڑ 90لاکھ روپے سے این 55تا منگڑوٹھہ چوک براستہ میرے والی، ساڑھے پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے انڈس ہائی وے بھائی موڑ تا بغلانی براستہ سوکڑ، 39کروڑ 20لاکھ روپے سے انڈس ہائی وے تا پل بائیس براستہ مکول، انیس کروڑ بیس لاکھ روپے سے انڈس ہائی وے ناڑی جنوبی تا بیٹ میر کھر اور تیس کروڑ روپے کی لاگت سے این 55تا کھرڑ بزدار براستہ نتکانی چرکن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین اوردیگرافسران کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ مٹیریل کامعیار برقرار رکھنے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرائیں.

ڈپٹی کمشنر

مزید : ملتان صفحہ آخر