معالج بننا پیغمبری پیشہ،عزت،تحریم و مرتبے کا خیال رکھنا ڈاکٹروں کا فرض:پروفیسر محمود ایاز

 معالج بننا پیغمبری پیشہ،عزت،تحریم و مرتبے کا خیال رکھنا ڈاکٹروں کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سروسز ہسپتال لاہورمیں ایم بی بی ایس کے طلبہ کے سیشن 2019کو خوش آ مدید کہنے کیلئے حلف لینے اور وائٹ کوٹ کی پروقار تقریب کالج اڈیٹوریم میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر محمود ایاز تھے جبکہ مہما ن گرامی میں ایم ایس سروسز سلیم شہزاد چیمہ،چیئرمین شعبہ ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد،پروفیسر تحریم فاطمہ،پروفیسر نجیلہ تھیں جبکہ تقریب میں فیکلٹی ممبران ڈاکٹرز، نئے آنیوالے طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی،ایم ایس ڈاکٹر سلیم چیمہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور پروفیسر تحریم فاطمہ نے طلبہ سے حلف لیا،پرنسپل نے حاضرین کو ان کی نشستوں پر کھڑا کرا کر تالیاں بجوا کر طلبہ کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر محمود ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ میڈیکل کی تعلیم میں آکر عام نوجوان نہیں رہے بلکہ میڈیکل کا مستقبل آپ سے وابستہ ہو گیا ہے آپ خود کو مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے وقف کر دیں،ہر قسم کے مسائل و سیاست سے خود کو بچا کر رکھیں، آپ ایک پیغمبری پیشہ سے منسلک ہو گئے ہیں،اس کی عزت و تحریم اور مرتبے کا خیال رکھنا آپ پر فرض ہے، اللہ کا شکر ہے سمز اور اسکی فیکلٹی اس وقت آغا خان کے بعد پبلک سیکٹرمیں دوسرے نمبر کا میڈیکل کالج ہے، جس جگہ آپ بیٹھے ہیں کل میں بطور طالب علم بیٹھا تھا اورآج آپ کے سامنے بطور پرنسپل خطاب کر رہا ہوں آپ بھی محنت کریں،اس مقام پر پہنچنا کوئی بڑی بات نہیں،اس موقع پر خطاب میں پروفیسر محمد امجدکاطلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا آپ مریضوں اور شعبہ صحت کا مستقبل ہیں اسکو محفوظ کرنا بھی آپ کی ہی ذمہ داری ہے،آپ ہر طرح کی سیاست سے خود کو بچاکر رکھیں اور تعلیم کو اپنا مرکز بنائیں،وطن عزیز اور عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کریں، دنیا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ضرور جائیں مگر واپس آکر اپنے ملک کا قرض اتاریں۔ آپ کسی کی باتوں میں نہ آئیں ڈاکٹر بن کر ڈاکٹر ہی رہیں، اگر آپ نے اپنا پیغمبری پیشہ تبدیل کیا تو یہ اس حلف کی خلاف ورزی ہو گی جو آپ نے اٹھایا ہے۔ ایم ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کا خطاب میں کہناتھا میں یہاں میرٹ پر داخلہ لینے والے طلبہ اور ان کے والدین کا مشکور ہو ں کہ انہوں نے سمز جیسے عظیم ادارے کا انتخاب کیا،یقین دلاتا ہوں انہیں سروسز ہسپتال میں ہر قسم کی میعاری تعلیمی سہولیات اور تربیت کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔ اب یہ بچے ہماری ذمہ داری ہیں ان کو بہترین ماحول اور تحفظ بھی فراہم کرینگے۔تقریب میں پروفیسر زساجد نثار، وارث وقار، علی رضاء ہاشمی، عبداللہ ہارون، طیبہ وسیم، محمد عمران، عدنان اسلم، روبینہ سہیل، عارف ندیم، شہزاد انور، سائرہ اکرم،پروفیسر کوکب سلطانہ، ڈاکٹر محمد اشرف اے ایم ایس،ڈاکٹر معظم اے ایم ایس و دیگر بھی موجود تھے۔

محمود ایاز

مزید : صفحہ آخر