کبیر والا، شادی تقریب میں فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق
کبیروالا+بٹہ کوٹ+نواں شہر سیداں (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) شادی کی تقریب میں فائر نگ کے دوران سر میں گو لی لگنے سے چودہ سالہ کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی موضع موضع جمال کے ترگڑ کے کھوہ آڑے والہ میں عمر حیات نامی نو جوان کی شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے دوستوں نے خوشی میں اندھا دھند ہوا ئی فائر نگ کرنا شروع کردی اس دوران شادی میں شریک کے لئے گیا 14 سالہ محسن سرگانہ جو کہ کھانے کی میز پر کھانے کے انتظار میں بیٹھا تھا کے سر (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
میں گولی لگنے سے موقع پر جابحق ہو گیا، نواں شہرپولیس نے فائر نگ کے مرتکب سجاد حسین کو گرفتار کر کے تیس بور پستول بھی برآمد کر لیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
فائرنگ