حضرت محمدؐ کی زندگی اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ‘ ذوالفقار علی کھوسہ

حضرت محمدؐ کی زندگی اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ‘ ذوالفقار علی کھوسہ

  



ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمد ؐ کی زندگی اور تعلیمات (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل کر کے اپنی زندگی اور آخرت سنواری جا سکتی ہے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہا ؤ س میں سیاسی ورکرز اور معززین شہر سے بات چیت کر تے ہو ئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ صحرائے عرب جو جہالت کے اندھیروں میں غرق تھا حضور ؐ پر نور کی آمد،تعلیمات اور سیرت سے امن اور محبت کا گہوارہ بن گیا ریاست مدینہ نے دنیا کو جینے کا انداز سکھایا انسانیت،سیاست،بصیرت،امن وا مان،بھائی چارے اور انصاف کی روشن مثالیں قائم کیں انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہے پاکستان اور عالم اسلام کے تمام مسائل کا واحد حل ایمان،اتحاد اور حقیقی معنوں میں حضور اکرم ؐ کی تعلیمات اور سیرت پر عمل کر نے میں ہے۔

مشعل راہ

مزید : ملتان صفحہ آخر