حکومت مزدور دشمن پالیسیوں‘ اقدامات سے باز رہے‘ شمس الرحمن سواتی

  حکومت مزدور دشمن پالیسیوں‘ اقدامات سے باز رہے‘ شمس الرحمن سواتی

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں اور اقدامات نے مزدوروں کو زندہ درگور کردیا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ہمارے تمام مسائل اور مشکلات کا حل قر آن وسنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے اس کے قیام کی جدوجہد میں حصہ ہر مسلمان کا فرض ہے 1کروڑ نوکریاں دینے اور50لاکھ گھر بنا کر دینے کے دعویدار حکمرانو ں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا اور اُن کے سروں سے چھت چھین لی۔ ان خیا لات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت این ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر مرزا محمد عیسیٰ خان نے کی۔ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر میاں آصف محمود اخوانی، صوبائی سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ این ایل ایف مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے این ایل ایف کے قیام سے قبل ٹریڈ یونین پر لادین اور اللہ کے باغیوں کا قبضہ تھااین ایل ایف نظریاتی ومنظم تنظیم ہے آج ہر ادارے میں ہمارے یو نٹس اور ٹریڈ یونینز موجود ہیں مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کو خود کشی پر مجبور کردیا۔72سالوں سے ملک پر استحصالی طبقہ مسلط ہے 70فیصد غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیت مزدور گھروں، دکانوں پر کام کرنے والوں کو سوشل سیکورٹی، اولڈ ایج بینی فٹس کی سہولت فراہم کی جائے اور کم از کم تنخواہ17500 روپے دینے اور8گھنٹے اوقات کار کا پابند کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں مزدور اپنا کردار ادا کریں۔ جماعت اسلامی واھد جماعت ہے جو کرپشن، لوٹ مار سے پاک ہے اُس کا ساتھ دیں۔ میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ جماعت اسلامی مزدوروں اور پسے ہوئے طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے اس کا امیرسینیٹر سراج الحق ایک غریب، مزدور ہے جو غریب کا دکھ جانتا ہے جماعت اسلامی مظلوم طبقہ کی آواز ہے آپ کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھا رہی ہے۔ مرزا محمد عیسیٰ نے کہا کہ استحصالی طبقہ سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی کرے گا نہ مزدوروں کے مسائل حل ہونگے۔ این ایل ایف ہی آپ کے اور مظلوم لوگوں کے مسائل حل کراسکتی ہے۔ تقریب سے کنور محمد صدیق، محمد حسین مرزا، مجاہد حسین پاشا، شیخ اسرار حسین ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

پالیسیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر