بچے کی شخصیت نکھارنے میں ہم نصابی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ چوہدری آصف مجید

  بچے کی شخصیت نکھارنے میں ہم نصابی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ چوہدری ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)تبدیلی کے اس دور میں تعلیم حکومت کی ترجیحات میں ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری آصف مجید نے آکسبریج سیکنڈری سکول (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

رحیم یار میں منعقدہ کڈ شو کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل آکسبریج سیکنڈری سکول چوہدری ضیاء اللہ نے اس موقع پر کہا تعلیم کے بغیر تربیت اور تربیت کے بغیر تعلیم نا مکمل ہے۔مہمان ِ خصوصی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آکسبریج سیکنڈری سکول کے بچے تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں میں بھی آگے ہیں۔ انہوں نے کہا بچے کی شخصیت نکھارنے میں ہم نصابی سر گرمیاں بہت اہم کر دار ادا کرتی ہیں۔ بہت چھوٹی سی عمروں میں آکسبریج سکول کے بچوں کی پر فارمینس حیران کن ہے۔ مہمان خصوصی نے دوبارہ بھی ایسے فنکشن میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا آکسبریج سکول نے کامیابیوں کا 24 سالہ سفرطے کیا ہے اور بورڈ میں بھی ہمیشہ نمایاں پو زیشنز حا صل کیں ہیں۔ حکومت کا تعلیم کے حوالے سے خواب پورا کرنے کے لیے آکسبریج سکول جیسے اداروں کی سخت ضرورت ہے انہوں نے شاندار کڈ شو کے انعقاد پر آکسبریج سکول انتظامیہ ٹیچر ز اور بچوں کو مبارک باد پیش کی اور بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس اور پورا سال بہترین کا ر کردگی پیش کرنے والی ٹیچرز میں شیلڈ ز بھی تقسیم کیں۔ پرنسپل آکسبریج سیکنڈری سکو ل چوہدری ضیا ء اللہ نے کہا بچوں کی متوازن شخصیت کی تعمیر کے لیے تعلیم اور تربیت دونوں بہت ضروری ہیں۔ تعلیم کا فائدہ بھی تب ہی ہوتا ہے جب تربیت اس میں شامل ہو اور اسٹیج بچے کا تربیتی عمل ہے۔ انہوں نے کہا اسٹیج بچوں میں خو د اعتمادی پیدا کرتا ہے اور بچوں میں پو شیدہ صلاحیتوں کو اجا گر کرتا ہے۔انہوں نے کہا پورا سال ہم نصابی سر گرمیوں کا با قاعدہ سلیبس بنا ہوا ہے اور ہم نصابی سر گر میوں کا کو آرڈینیٹر بھی رکھا گیا ہے۔

آصف مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر