چودھری شجاعت سے ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری کی ملاقات

چودھری شجاعت سے ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری کی ملاقات

  



لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں اسلامی برادر ممالک ہیں جو مذہب و ثقافت کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

چودھری شجاعت

مزید : صفحہ آخر