آصف زرداری سے انتقامی سلوک کیاجارہا ہے، شیری رحمان

  آصف زرداری سے انتقامی سلوک کیاجارہا ہے، شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پمز میڈیکل بورڈ کے مشاورتی اجلاس میں آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے،حکومت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ مسلسل نظرانداز کر رہی ہے، ان کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کر آصف علی زرداری کو تکلیف دے رہی ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پمز میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ مکمل کیا ہے، پمز میڈیکل بورڈ کے مشاورتی اجلاس میں آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے، شیری رحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ مسلسل نظرانداز کر رہی ہے، آصف علی زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -