چلتی گاڑی کو روک کر ڈاکہ موٹر سائیکل سوار 7لاکھ چھین کر فرار
ملتان ( خبر نگار خصو صی) چلتی گاڑی کوروک کر موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر 7لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ملتان کے علاقے خانیوال روڈ رشیدآباد کے قریب رانامحمدیوسف پیسے لیکر جارہاتھاکہ دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)
کیزورپرچلتی گاڑی کوروک لیااور گن پوائنٹ پر7لاکھ روپے چھین فرارہوگئے۔ڈکیتی کی واردات کے فوری متاثرہ شخص نے گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کرکیاحتجاج شروع کردیااور پولیس کو بلالیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ چالیس منٹ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود تاحال پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔تاہم ٹریفک پولیس نے لفٹربلاکرگاڑی کوہٹادیا