صوبائی وزیرجہانزیب کھچی کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات‘ مختلف امور پر مشاورت

  صوبائی وزیرجہانزیب کھچی کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات‘ مختلف امور پر ...

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز تحریک انصاف کے مخلص ورکروں اور گروپ کے رہنماؤں کی مشاورت سے حلقہ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کے پسماندہ علاقوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے خرچ کیئے جائیں گے اور ایسے علاقے جنہیں ماضی میں جان بوجھ کر سیاسی بنیادوں پر ترقی سے محروم رکھا گیا انہیں ترجیح دی جائیگی ان خیالات کاا ظہارانہوں نے تحریک انصاف کے رہنماء سابق وائس چیئرمین میاں محمد طاہر نقاش ارائیں اور میاں محمد شہزاد ارائیں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گروپ کے مخلص دوست ہمارا سرمایہ ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا اور تحریک انصاف کی کامیابی کو ممکن بنایا ایسے دوستوں کی رائے کو علاقے کی تعمیر و ترقی میں ترجیح دیں گے اس موقع پر میاں محمد طاہر نقاش ارائیں اور میاں محمد شہزاد ارائیں نے یونین کونسل میلسی دیہہ، ارائیں واہن اور گلہاڑی کے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے ان مسائل کے حل کا وعدہ کیا۔

مشاورت

مزید : ملتان صفحہ آخر