ہمارا اتحاد عمران خان کیساتھ ہے پی ٹی آئی کیساتھ نہیں، طارق بشیر چیمہ

 ہمارا اتحاد عمران خان کیساتھ ہے پی ٹی آئی کیساتھ نہیں، طارق بشیر چیمہ

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات  طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد عمران خان کیساتھ ہے پی ٹی آئی کیساتھ نہیں،ہم وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں،جس دن ہم نے حکومت سے علیحدہ ہونا ہوا بہ بانگ دہل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں عزت دی اس لئے ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف ہر ایک کیلئے یکساں ہونے کا وزیراعظم کا مطالبہ درست ہے، ہم وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں  اور ہمارا اتحاد عمران خان کیساتھ ہے پی ٹی آئی کیساتھ نہیں جس دن ہم نے حکومت سے علیحدہ ہونا ہوا بہ بانگ دہل ہوں گے۔ مونس الٰہی کو وزیر بنانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میٹنگ میں  واضح کیا تھا ہم وزارت کے امیدوار نہیں ہیں۔

طارق بشیر چیمہ

مزید : صفحہ آخر