آصف زرداری کی طبیعت شدید خراب،علاج کی سہولت میسر نہیں،چانڈیو
کراچی (آئی این پی)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے آصف علی زرداری کی طبیعت شدید خراب ہے لیکن انہیں علاج کی سہولتیں تک میسر نہیں، سابق صدرآصف زرداری کے بنیادی انسانی حقوق تک غصب کر لئے گئے ہیں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا سابق صدر کو اپنے معالج تک رسائی نہیں دی جا رہی،ایک ملک میں دو قانون اور دوہرے معیار چل رہے ہیں۔اس امتیازی سلوک پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور سندھ کے عوام میں شدید بے چینی ہے۔جیالے پوچھتے ہیں کیا اس ملک میں پیپلز پار ٹی کی قیادت کیلئے خصوصی قانون ہیں؟سندھ کے عوام سوال کرتے ہیں یہ نفرت سندھ کیساتھ کیوں برتی جا رہی ہے؟عمران خان کا رویہ وہی ہے جو سندھ کیساتھ ضیا الحق کا مشرف کا تھا۔نفرت کی اس سیاست سے نہ ضیا الحق اور مشرف کو کچھ حاصل ہوا اور نہ عمران کو ہوگا۔نفرت کے سو د اگرعمران خان کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے نئے سال نیا وزیراعظم ہوگا۔
چانڈیو