ملتان: کمرشل بجلی صارفین کا بلز ادائیگی کی تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر مظاہرہ

ملتان: کمرشل بجلی صارفین کا بلز ادائیگی کی تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر مظاہرہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)کے کمرشل صارفین نے تاریخ ادائیگی میں توسیع نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور خانیوال روڈ بلاک کر دیا۔مظاہرین کا موقف تھا کہ بھاری بلوں کی فوری طور پر ادائیگی کرنا ممکن نہیں ہے لہٰذا ان کو بلوں کی ادائیگی کے لئے 8سے 10روز کی توسیع کی اجازت دی جائے تا ہم میپکو انتظامیہ نے تاریخ ادائیگی میں توسیع سے انکار کر دیا۔میپکو حکام (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

کا موقف تھا کہ میپکوصارفین کو بجلی ادھار پر دے کر ایک ماہ بعد بل بھیجتی ہے اور اس کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں دی جاسکتی۔میپکو انتظامیہ کی جانب سے توسیع نہ ہونے پر صارفین سڑک پر آگئے اور خانیوال روڈ بلاک کر دیا۔روڈ بلاک ہونے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پولیس طلب کرنا پڑی۔میپکو کے تمام داخلی وخارجی راستوں کے گیٹ بند کر دیئے گئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

بلز

مزید : ملتان صفحہ آخر