رحیم یار خان، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھر پور کارروائی کا پلان تیار
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے ہمراہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف ضلع کی تاجر برادری اور کاروباری تنظیموں کے ساتھ مل کر کارروائی کریں گے، ضلع کی تاجر برادری نے ہمیشہ حکومتی اقدامات اور عوامی فلاح بہبود کے کاموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔یہ(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
بات انہوں نے ضلع میں حکومتی ہدایات کے مطابق سستے آٹا کی فراہمی اور اس انڈسٹری سے وابستہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد تاجر برادری میں خوف و ہراس پیدا کرنا نہیں بلکہ تاجر برداری کے تعاون سے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ ایسے عناصر کا سدباب کیا جا سکے جو حکومت اور تاجر تنظیموں کے لئے بدنامی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز متعلقہ فورم تک پہنچا کر اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کی بزنس کمیونٹی عوام دوست ہے جس نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ڈالا اور اسی بزنس کمیونٹی کے تعاون سے رحیم یار خان میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے شعبہ صحت میں بھی عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جس میں سر فہرست ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ہے جس کے تحت ضلع کی 7یونین کونسل اور ڈسٹرکٹ جیل میں ہیلتھ سکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا ہے اس قدام کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ حکومتی اقدامات عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہے اور ہمارے ضلع کی تاجر برادری نے ہمیشہ لیڈنگ رول ادا کیا ہے جو باعث فخر ہے ہم اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے تاجر برادری کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کے مشکور ہیں۔اجلاس میں چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عبدالروف مختار، حاجی غلام کبریا، حاجی محمد ابراہیم، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شفیق علیم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آٹا حکومت کی جانب سے مقررہ نرخ808روپے میں فروخت کرنے سمیت دیگر عوامی ریلیف میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جاوید اقبال وڑائچ