سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی سرمایہ، کاری 1کھرب 45ارب بڑھ گئی

    سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی سرمایہ، کاری 1کھرب 45ارب بڑھ گئی

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی کے سبب کے ایس ای100 انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال ہونے کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب 45ارب 16 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ر(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

وز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایس ای 100 انڈیکس 38452پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا۔مارکیٹ کے اختتام پر827.67پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس38411.56پوائنٹس پر بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر412کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے295کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں بھی10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.45روپے سے گھٹ کر155.35روپے اورقیمت فروخت155.55روپے سے گھٹ کر155.45روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.50روپے سے گھٹ کر155.40روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں 10ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے قیمت1469سے گھٹ کر1459ڈالرہوگئی، جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی سوناتولہ 450روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت86150روپے سے گھٹ کر85700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73860روپے سے گھٹ کر73474روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر

مزید : ملتان صفحہ آخر