وزیر اعظم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے‘ حسین جہانیاں گردیزی
خانیوال (بیورونیوز،نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی سمت اختیار کرلی ہے وزیر اعظم ایک(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
دیانتدار انسان ہیں وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ضلع خانیوال ان کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے - انہوں نے یہ بات بلاول پور کبیروالا میں گورنمنٹ مڈل سکول کے نئے ایلیمنٹری اکیڈمک بلاک اور علاقہ میں ٹف ٹائلز منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی - اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری شوکت ارائیں،راؤ جمشید علی خان، مبشر خان بھٹہ،ڈاکٹر اکمل سہو؛ سید منتظر مہدی،سید احتشام رضا بھی موجود تھیں -صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ حلقہ کے مسائل سے آگاہ ہوں علاقہ کی ترقی میری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے جلد مزید ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے - انہوں کے کہا کہ فنڈز ملتے ہی بلاول پور سے مبارک پور تک سڑک بنائی جائے گی- صوبائی وزیر نے بلاول پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔
حسین جہانیاں