ہائی کورٹ نے اسلام قبول کرنیوالی لڑکی عائشہ اور اسکے شوہرکی درخواست نمٹادی

ہائی کورٹ نے اسلام قبول کرنیوالی لڑکی عائشہ اور اسکے شوہرکی درخواست نمٹادی

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سکھ مذہب سے اسلام قبول کرنے والی لڑکی عائشہ اور اس کے شوہر حسن کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں ہدائت کی ہے کہ وہ عائشہ کی دارالامان سے اس کے شوہر کے گھر منتقلی کے لئے متعلقہ سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کرنے کیا جائے، عدالت نے ڈی پی او  ننکانہ صاحب کو جوڑے کا تحفظ یقینی بناے کی ہدائت بھی کی ہے،حسن اور عائشہ کی طرف سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ دونوں نے لو میرج کی،عائشہ نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام جگجیت کور سے عائشہ رکھا،عائشہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ دارالامان میں خوش نہیں ہے وہ اپنے شوہر کے گھر منتقل ہونا چاہتی ہے،عدالت نے مذکورہ ہدایات کے ساتھ یہ درخواست نمٹا دی۔

درخواست نمٹادی

مزید : صفحہ آخر