ایم این اے افتخار نذیر‘ ایم پی اے حاجی عطا الرحمن کی خدمات لائق تحسین‘ عوامی سماجی حلقے

ایم این اے افتخار نذیر‘ ایم پی اے حاجی عطا الرحمن کی خدمات لائق تحسین‘ ...

  



جہانیاں (نمائندہ خصوصی) خدمت کی سیاست کا درخشندہ دور جاری و ساری ہے۔غریبوں نے ناطہ جوڑ کر ان سے روز بروز مضبوط سے مضبوط تر تعلق ایم این اے گروپ کی کامیابی کا راز ہے۔ایم این اے چوہدری افتخا ر نذیر،ایم پی اے حاجی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

عطا الرحمن اور سابق وائس چیئرمین چوہدری ضیا ء الرحمن نے علاقہ میں جو ڈویلپمنٹ کروائی ہے اور جس طرح عوام کی خدمت ان کی دہلیز پر کی ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ان خیالا ت کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری حاجی محمد عبداللہ ا?رائیں اور سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری اصغر علی رندھاوا نے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گھر گھر بجلی،سوئی گیس،دیہی علاقوں تک پختہ سڑکوں کی تعمیر،تعلیم،صحت اور میٹھے پانی کو فراہم کر کے ان رہنماؤں نے اپنا حق ادا کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لوگوں سے رابطہ کر کے ان کے مسائل حل کرنا کسی بھی سیاست دان کے بس کی بات نہیں ہے لیکن ان رہنماؤں نے عوامی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ہم ان کی علاقہ کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے دیانتدار اور عوام کی خدمت کے علمبردار اگر حکومت میں آجائیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

خدمات

مزید : ملتان صفحہ آخر