کین کمشنر پنجاب کے خلاف توہین  عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری 

کین کمشنر پنجاب کے خلاف توہین  عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری 

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے یہ نوٹس فیصل حیات کی درخواست پر جاری کئے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے رمضان شوگر ملز کو 40لاکھ روپے مالیت کا گنا سپلائی کیا تھا،شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیاتھا،عدالت نے معاملہ دادرستی کے لئے 27ستمبر2019ء کوکین کمشنر پنجاب کو بھجوایاتھالیکن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہورہا،کین کمشنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کین کمشنر

مزید : صفحہ آخر