فحش حرکات کرنیوالے نوجوان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  فحش حرکات کرنیوالے نوجوان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے گرلز سکول کالج کی بسوں کے ساتھ چلتے موٹر سائیکل پر فحش حرکات کرنے والے نوجوان ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

کے مطابق ملزم فہیم احمد کے خلاف زیر دفعہ 294, 354 اور 509 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا جس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں صاف دیکھا گیا کہ گرلز کالج کی بس کے ساتھ ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہے جو لڑکیوں کو دیکھ کر فحش حرکات کررہا ہے۔ جس پر ایک طالبہ نے ملزم کی ویڈیو بنالی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔ جس پر سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تو پولیس نے ملزم فہیم کو حافظ جمال روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو پولیس نے منہ ڈھانپ کر پیش کیا تھا۔ تاہم عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر