مولانا کا پلان بی روکنے کیلئے دائرمتفرق درخواست پر حکومت سے جواب طلب

مولانا کا پلان بی روکنے کیلئے دائرمتفرق درخواست پر حکومت سے جواب طلب

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کا پلان بی روکنے کے لئے دائرمتفرق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے اس سلسلے شہری عرفان علی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 12 نومبر کو اپنے کارکنوں کو پنجاب سمیت تمام پاکستان کے شہروں کی سڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی ہے،ان کے پلان بی میں پنجاب سندھ روڈ، رحیم یار خان، انڈس ہائی وے سمیت کئی سڑکوں کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔مولانا فضل الرحمن کا سڑکیں بند کرنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے،آئین کے تحت حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے، وکیل مولانا فضل الرحمن کا پلان بی کے تحت سڑکیں بند کرنے کا اقدام غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دے کر حکومت کو انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بناے کا حکم دیاجائے۔

متفرق درخواست 

مزید : صفحہ آخر