لاہورہائیکورٹ کا نجی سکولوں کو فیسوں کے دوبارہ تعین کا حکم

 لاہورہائیکورٹ کا نجی سکولوں کو فیسوں کے دوبارہ تعین کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے, پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سپریم کورٹ کے 2017 ء کے فیصلے کے مطابق نجی سکولوں کو فیسوں کے دوبارہ تعین کا حکم دے دیا،عدالت نے فیسوں کا تعین نہ ہونے تک نئی فیسوں کی وصولی سے روکنے کی استدعا پر سکولوں سے جواب بھی طلب کرلیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرودرخواست گزاروں نے موقف اختیارکیا کہ نجی سکول سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فیسیں وصول نہیں کر رہے،نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کرنا غیر آئینی اقدام ہے،نجی سکولوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا حکم دیا جائے اور نجی سکولوں کو اضافی فیسوں کی وصولی سے روکاجائے۔
سکول فیسیں 

مزید :

صفحہ آخر -