سبزی منڈی کوبادامی باغ سے لکھوڈیر منتقل نہ کرنے کا اقدام چیلنج 

  سبزی منڈی کوبادامی باغ سے لکھوڈیر منتقل نہ کرنے کا اقدام چیلنج 

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)حکومتی منظوری کے باوجود سبزی منڈی کوبادامی باغ سے لکھوڈیر منتقل نہ کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،اس سلسلے میں دائر فواد مغل ایڈووکیٹ کی درخواست نمٹاتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے 2015 ء میں سبزی منڈی کوبادامی باغ سے لکھوڈیر منتقل کرنے کے لئے ایک ہزار 40 کنال اراضی مختص کی،منڈی کی منتقلی کے لئے 30 کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کی گئی، چار سال گزرنے کے باوجود ابھی تک کا سبزی منڈی بادامی باغ کو لکھوڈیر منتقل نہیں کیا گیا، گنجان آباد علاقے  بادامی باغ کی سبزی منڈی میں جگہ کم ہونے کے سبب بیوپاری زمین پر بیٹھ سبزیاں فروخت کرنے میں مجبور ہیں، بادامی باغ کی سبزی منڈی  میں گندگی کی وجہ سے وہاں بیماریاں اور تعفن پھیل رہا ہے، بادامی باغ سبزی منڈی کو لکھوڈیر منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر