ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس غائب

  ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس غائب

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کیمطابق چہلیک پولیس کیعلاقے میں چوک کچہری کے قریب چار ڈاکو حامد قریشی کے دفتر میں داخل ہوئے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

اوروہاں سے چار لاکھ 94روپے چھین کرفرار ہوگئے گلگشت پولیس کے علاقے میں دوڈاکوؤں نے محمد ارشد سے دولاکھ روپے چھین لئے صدر پولیس کے علاقے بستی سندیلہ میں تین ڈاکوؤں نے محمد عثمان سے 26ہزارروپے، الپہ پولیس کے علاقے میں محمد خالد سے موٹرسائیکل، بستی ملوک پولیس کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے حافظ صاحب یار سے کا ر چھین لی نیوملتان پولیس کے علاقے میں گلستان چوک کے قریب تین ڈاکوؤں نے لطیف خان کے دفتر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ ر وپے چھین لئے بیرون ملک سے واپس ا?نے والے عبدالطیف کو مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں پولیس وردی میں ملبوس نوسربازوں نے تلاشی کے بہانے دولاکھ 15ہزارروپے سے محروم کر دیا بوہڑ گیٹ پولیس کیعلاقے میں نوسرباز نے دھوکہ دہی سے بلال سے موٹرسائیکل ہتھیا لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے بستی رام کلی میں دوڈاکو کریانہ سٹور میں داخل ہوئیملزمان نییونس اور گلزار سے 53ہزارروپے اور ممتاز آباد میں ارسلان کی موبائل کی دکان سے 30ہزار نقدی و موبائل چھین لیا گیاقطب پورپولیس کے علاقے میں نعمان اور اس کی بیوی سے تین تولے کے زیورات ونقدی چھین لی گئی تھانہ گلگشت کے علاقے کھیڑا چوک سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہباز سے نقدی 6500روپے، خان ویلج کے قریب غضنفر عباس سے 10ہزار روپے چھین لئے ممتازآباد مارکیٹ میں فرحان افضل، وسیم احمد ودیگر 31 افراد کے وبائل فون چوری کر لئے گئے تھانہ کینٹ کے علاقے لالک جان پارک کے باہر سے چور ذیشان کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے، گلگشت پولیس کیعلاقے رضا ا?باد کے قریب احمد علی کے گھر سے پچاس لاکھ روپے مالیت کے 60تولے کے زیورات و20 تولہ چاندی چوری کر لی گئی تھانہ بی زیڈ کے علاقے زکریاٹاون میں احمد زعیم کے گھر سے ملزمہ آسیہ، شہناز، خورشید،امبرین ودو نامعلوم نے30لاکھ روپے مالیت کے 33تولے کے زیورات چوری کرلئے گئے زکریا پولیس کے علاقے میں محمد ارشد نے پولیس کو بتایا کہ میں اور میرے دوست ہوسٹل میں موجود تھے کہ صبح بیدار ہوئے تو دیکھا کہ نامعلوم چور ہوسٹل سے 17موبائل چوری کرکے لے گئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 9ایم آر اللہ رکھا کے بھانہ سے نامعلوم چور گائے اور بکرے چوری کرکے لے گئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے کبوتر منڈی سے دانش کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، اشرف آباد میں تاج الدین کے گھر سے چور موبائل اور ایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے سے غلام حسین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی جبکہ پاک گیٹ کے علاقے ذیشان کو ملزمان جنید، ندیم وغیرہ 35ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر