نابینا افراد احتجاج، سڑکیں بند کرنے کیخلاف دائر درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس

نابینا افراد احتجاج، سڑکیں بند کرنے کیخلاف دائر درخواست پر مدعا علیہان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے  نابینا افراد کے احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ نابینا افراد نے کس قانون کے تحت سڑکیں بند کر رکھی ہیں؟ پنجاب حکومت کیا کر رہی ہے؟ آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت قانون پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، درخواست گزار کی طرف سے اظہر سیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نابینا افراد اپنے حقوق کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، نابینا افراد کے حق کیلئے ان کیساتھ ہیں لیکن ٹریفک میں خلل پڑا ہے، وہ کبھی مال روڈ اور کبھی دوسری سڑکیں بند کر دیتے ہیں،قانونی حدود میں رہ کر احتجاج کیا جائے تاکہ معاملات زندگی متاثر نہ ہوں، درخواست پر آئندہ سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔
احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -