واسا میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف‘ ریکارڈ طلب‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  واسا میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف‘ ریکارڈ طلب‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان ( خبر نگار خصو صی)اینٹی کرپشن نے واسا میں مرمتی کام کی آڑ میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں.ذرائع کے مطابق سورس رپورٹ پر انکوائری شروع کی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ طے شدہ لاگت سے زائد فنڈز کے استعمال کیے گئے ہیں،ایم ڈی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

اے سے سورج میانی روڈ پر سیوریج لائن میں لاگت سے زائد ادائیگیاں کی گئیں، شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے کراؤن فئلیر کے واقعات رونما ہوئے،ٹھیکیداروں کو کی گئی ادائیگیوں اور دیگر ووچرز میں بھی ہیر پھیر کیا گیا، واسا میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
انکشاف