حکومت ہر یونین کونسل میں جدید بنیادی مراکز صحت قائم کرے‘ سروے

حکومت ہر یونین کونسل میں جدید بنیادی مراکز صحت قائم کرے‘ سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جام پور (نامہ نگار) تحریک انصا ف کی حکومت عوام کو ان کی دیلز پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ز اور پیر میڈیکل سٹاف انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کرکے دکھی انسانیت(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کی خدمت کے لیے کام کرئے۔ راجن پور کا ہیلتھ ریکنگ میں 36نمبر سے نکل کرکے اٹھارہ نمبر پر آنا صحت کی شعبہ میں بہتری کی بڑی دلیل ہے۔ حکومت پنجاب ہر یونین کونسل میں جدید بنیادی مراکز صحت قائم کرئے۔ راجن پور میں جدید چلڈرن ہسپتال۔ جام پور ٹی ایچ کیو میں ٹراما سنٹرز سے لوگوں کو علاج کی سہولت ملے گی۔ ا ن خیالات کا اظہار ارکان اسمبلی اور سیاسی سماجی شخصیات نے سروئے کے دوران کیا۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز ہیلتھ اور تعلیم کے لیے مختص کیے ہیں۔ جامپور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹرز۔ چلڈرن وارڈ۔ حاجی پور میں دو سو بیڈز پر مشتمل ہسپتال۔ لنڈی سیدان میں ہسپتال سے حلقہ کے لوگوں سے عملی محبت کی ہماری دلیل ہے۔ صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خا ن لغاری نے کہا کہ صوبہ بھر کی ہسپتالوں میں جدید اپریشن تھیڑز۔ اور ہر سنٹرز پر جدید ایمبولنس۔ اور دہی علاقوں میں بھاری تنخواوں پر سپشلسٹ ڈاکٹر بھرتی کیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیو اور ڈینگی سے پاک ہو چکا ہے۔ سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہز اد ہمایوں نے کہا کہ ہر حکومت کا صحت کو شعبہ اہم ہو تا ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی چوہدری کی منظم حکمت عملی اور شاندار پالسیوں کی بدولت راجن پور صوبہ بھر میں ایک مقام پیدا کر چکا ہے۔ تینوں تحصیلوں میں محدود وسائل کے باوجود ڈائیلاسز کے یونٹ کااجراء ان کی عوام سے عملی محبت کا ٖثبوت ہے۔ غازی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد احمدانی نے کہا کہ راجن پور پسماندہ ضلع ہے۔ راجن پور کی ریکنگ میں بہتری کسی منظم ایڈمنسٹریٹر کی دلیل ہے۔ سابق چیرمین مرزا قیصر مغل نے کہا کہ حکومت کو علاقہ پچادھ اور دریا ئے سندھ سے ملحقہ علاقے کے لوگوں کی صحت پر توجہ دے۔ سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر راشد حسین لشاری نے کہا کہ حکومت اچھے منتظم افسران کو تقرر کرکے عوام کو سہولیات پہنچانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ ذیباطیس کے معروف ڈاکٹر واصف اقبال سکھانی نے کہا کہ راجن پور میں غریب عام ہے۔ حکومت غریب کی فلاح وبہبود کے لیے منصوبے شروع کرئے۔ ڈاکٹر غلام یاسین خان نے کہا کہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے مختص وقت میں محنت کرکے راجن پور کا نام صوبہ بھر میں روشن کر دیا۔ سابق نائب ناظم اعجاز احمد راجپوت نے کہا کہ صحت کی سہولیا فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنماء ممتاز مذہبی رہنماء حافظ محمد شملہ نقشبندی نے کہا کہ سی ای و ہیلتھ راجن پور حقیقی معنوں میں مسیحا ہیں۔
سروے