بارشوں کے بعد نئی سڑکوں کا میک اپ خراب‘ جگہ جگہ گڑھے‘ صورتحال سنگین

  بارشوں کے بعد نئی سڑکوں کا میک اپ خراب‘ جگہ جگہ گڑھے‘ صورتحال سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی)چندروزقبل ہونے والی بارشوں نے شہرکی روڈزکی حالت خراب کرکے رکھ دی ہے۔ناقص میٹریل سے بننے والی مختلف روڈز اوران پرہونے والاپیچ ورک موسم (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

سرماکی ایک بارش بھی برداشت نہ کرسکاہے۔بارش کے بعدشہرکی روڈزپرگڑھے پڑگئے ہیں جوحادثات کاسبب بن رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق شیرشاہ روڈ،وہاڑی روڈ،سورک کنڈروڈ،انصارکالونی روڈ،معصوم شاہ روڈ،افشارروڈ،حسن پروانہ روڈ،سورج میانی روڈ،ٹی بی ہسپتال روڈ،نشاط روڈسمیت دیگرروڈٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں جس کی وجہ سے طلبہ طالبات،خواتین اوربزرگوں کوان روڈز سے گزرتے ہوئے انتہائی مشکلات کاسامنا کرناپڑ تاہے۔ان روڈزپرپڑنے والے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک زک زگ چلتی ہے جس کی وجہ سے پیچھے سے اورسامنے سے آنے والی ٹریفک حادثات کاشکارہوتی رہتی ہے۔بتایاجاتاہے کہ چندماہ قبل محرم روٹس ک نام پران میں سے کچھ روڈزپرپیچ ورک ہواتھاجس کے بعدشہریوں نے کچھ سکھ کاسانس لیاتاہم چنددن قبل ہونے والی موسم سرماکی پہلی بارش سے نہ صرف ناقص میٹریل سے کئے جانے والاپیچ ورک اکھڑگیابلکہ روڈزکی حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگی ہے۔عوامی،سماجی حلقوں تاجرتنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹوٹی پھوٹی روڈزکی فوری ری کارپیٹنگ کامطالبہ کیاہے اورناقص میٹریل استعمال کرکے قومی خزانہ کونقصان پہنچانے والے ہائی وے افسران اورٹھیکیداروں کے خلاف تحقیقات کروانے کابھی مطالبہ کیاہے۔
میک اپ