شجاع آباد: تھانہ صدر پر چھاپہ‘ ایس ایچ او غیر حاضر‘ سخت کارروائی کا امکان

          شجاع آباد: تھانہ صدر پر چھاپہ‘ ایس ایچ او غیر حاضر‘ سخت کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( خبر نگار خصو صی) شجاع آباد سرکل کے اے ایس پی کا تھانہ صدر شجاع آباد پر اچانک چھاپہ۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ۔غیر حاضری اور لاپرواہی کی شکایت پر ایس ایچ او سمیت دیگر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی شفارش کردی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے شجاع آباد سرکل(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

کے اے ایس پی نے تین روز قبل تھانہ صدر شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا۔جہاں صدر شجاع آباد کا ایس ایچ او ٹیپو عدنان کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔15 سے لیکر 16 نومبر تک مذکورہ ایس ایچ او سے فون پر رابط کیا گیا۔مگر کال اٹینڈ نہیں ہوئی اور نہ ہی واپس کال کا جواب دیا گیا ہے۔اس کے علاؤہ دوران وزٹ اے ایس پی نے سب انسپکٹر سفید کپڑوں میں ملبوس چارپائی پر لیٹا ہوا دیکھا۔تھانہ کا محرر چھٹی پر تھا۔جبکہ قائمقام محرر سیمت دیگر ملازم بھی تھانے میں موجود نہ تھے۔ایک موبائل ملزمان کو لیکر عدالت اور دوسری ملزمان کو چھوڑنے ڈسٹرکٹ جیل گئی ہوئی تھی۔صفائی کا نظام درہم برہم تھا۔کمپیوٹر اپ ڈیٹ ہو رہا تھا۔اس حوالے سے اے ایس پی نے ایک رپٹ لکھی۔جس میں مذکورہ تھانے کا ایسں ایچ او ٹیپو عدنان غیر ذمے دار اور لاپرواہ پولیس افیسر قرار دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ رپٹ میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ ٹیپو عدنان اکثر تھانے سے غیر حاضر رہتا ہے۔محکمہ پولیس کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔لہذا اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔جبکہ رپورٹ پولیس افسران کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔
امکان