سٹیٹ بینک زری پالیسی  اعلان جمعہ کو کراچی میں کریگا 

 سٹیٹ بینک زری پالیسی  اعلان جمعہ کو کراچی میں کریگا 

  



 اسلام آباد (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی اعلان جمعہ کو کراچی میں کریگا۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق زری پالیسی کا فیصلہ کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جمعہ 22 نومبر 2019ء کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں ہوگا۔ بعد ازاں اسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا۔

 سٹیٹ بینک

مزید : صفحہ آخر