ملتان: مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ سامان ضبط‘روڈ کلیئر

  ملتان: مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ سامان ضبط‘روڈ کلیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کمشنر قاضی منصور کی ہدایا ت پر روزانہ کی بنیادوں پر تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

ٹیم نے چوک رشیدآباد سے چوک کمہاراں،والا ایم اے جناح روڈ اور شاہ رکن عالم کا لونی K بلاک کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کر کے روڈ کی حدود میں قائم تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر دیا۔جبکہ روڈ کی حدود میں موجود سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے غوث الاعظم روڈ 30فٹی سڑک کی حدود میں قائم تندور اور بلڈنگ مٹیریل کو ہٹا دیا۔زیر تعمیر بلڈنگ کا مٹیریل روڈ کی حدود میں بڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے گذرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے کمشنر آفس میں درج شکایت کو دور کرنے کے لئے کاروائی کر کے 30فٹی روڈ کلیئر کرا دی جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گئی۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیوڑہ چوک سے 30فٹی چوک تک روڈ کی حدود میں قائم تمام تر تجاوزات ختم کر کے روڈ کو کلیئر کر دیا۔دریں اثناء میٹرو پولیٹن ملتان کی لیڈیز پارک گلگشت، حسین آگاہی سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون، کئی ٹرک سامان تجاوزات قبضہ میں  لیکر رپورٹ کمشنر ملتان کو ارسال کردی ہے۔ کمشنر ملتان افتخار سہو کی ہدایت پر چیف آفیسرمیٹرو پولیٹن شاہد اقبال، چیف آفیسر تحصیل کونسل صدر اقبال خان کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، لیڈیز پارک، حسین آگاہی، ممتاز آباد سمیت شہر کیمختلف علاقوں میں  تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی، کئی ٹرک سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیا ہے۔
آپریشن