ملک بھر کے نادرا دفاتر میں جمعہ  کا روز خواتین کیلئے مختص کر دیا گیا 

ملک بھر کے نادرا دفاتر میں جمعہ  کا روز خواتین کیلئے مختص کر دیا گیا 

  



 اسلام آباد (این این آئی) ترجمان وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ نادرا دفاتر میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص کردیا گیا ہے، بجلی کے بل کی ادائیگیوں کیلئے صارفین کو10روز کا وقت ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پی ایم آفس کو پیش کردی گئی ہے اس حوالے سے ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ رپورٹ میں عوامی فلاح بہبود کے64نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے35اقدامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بغیراضافی چارجز ترسیلات زرموصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، بیرون ملک پاکستانی اپنے خاندانوں کو رقوم بھیج رہے ہیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق سرکاری ٹی وی کا کسانوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی وقت مقرر کردیا گیا، سرکاری ٹی وی موسم کے بارے میں خبروں کیلئے وقت مختص کرے گا۔

 نادرا دفاتر

مزید : صفحہ آخر