آل شریف کے گماشتوں کی  حکومتی احسان مندی پر بیان  بازی افسوسناک، فیاض چوہان 

آل شریف کے گماشتوں کی  حکومتی احسان مندی پر بیان  بازی افسوسناک، فیاض چوہان 

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قومی اداروں جمہوری اداروں کے خلاف پلان 420 لائے لیکن 15 دن کا پلان نو دو گیارہ ہو گیا اور مولاناواپس چلے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نارووال کے سقراط احسن اقبال نے عمران خان کے ْمتعلق گھٹیاباتیں کی ہیں،آل شریف کے منشی نے نازیبا باتیں کیں جبکہ عمران خان کی عظمت ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو علاج کیلئے اجازت دی تاہم آل شریف کے گماشتوں کی حکومتی احسان مندی پر بیان بازی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حسین،حسن نوازاورعلی عمران بھاگ گئے، نوازشریف باہر جا کر علاج کروائیں ان کا صحت مند ہونا عوام و حکومت کیلئے ضروری ہے کیونکہ صحت مند نوازشریف ہی اربوں ڈالر واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے ذریعے حمزہ اور سلمان رفیق کی اسمبلی آمدکا کریڈٹ عمران خان اور پرویز الٰہی کو جاتا ہے جبکہ ماضی میں خبط اعلی نے10 سال تک پروڈکشن آرڈر قانون نہیں بننے دیا۔

فیاض چوہان 

مزید : صفحہ آخر