پاکستان کا 650کلو میٹر تک مار کرنیوالے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

 پاکستان کا 650کلو میٹر تک مار کرنیوالے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے والے شاہین ون میزائل کاکامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلو میٹر تک تمام اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سٹریٹجک پلانز ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینئر افسروں، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں میزائل تربیتی مشق کے طور پر کیے گئے اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو آزمانا تھا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مطابق افواج کی جانب سے مضبوط ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے اور چلانے میں اعلی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔

شاہین ون میزائل کا تجربہ

مزید : صفحہ اول