پاکستان میں اگر کوئی دھرنے کا ماہر  ہے تو وہ میں ہوں، عمران خان 

  پاکستان میں اگر کوئی دھرنے کا ماہر  ہے تو وہ میں ہوں، عمران خان 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں اگر کوئی دھرنے کا ماہر ہے تو وہ میں ہوں۔ پیر کو ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دور ان آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں کنٹینر پر جو سرکس ہوئی، بتانا چاہوں گا کہ پاکستان میں اگر کوئی بھی دھرنے کا ماہر ہے تو وہ میں ہوں، میں نے کہا تھا کہ اگر ایک مہینہ یہ کنٹینر پر گزار دیں تو میں مان جاؤں گا، میں نے 126 دن کنٹینر پر گزارے ہیں، میں جانتا ہوں کہ کنٹینر اور دھرنا کیا ہوتا ہے۔

دھرنے کا ماہر

مزید : صفحہ اول