پیسوں کیلئے دین کو بیچنا بڑا گناہ،فضل الرحمن کی آخرت کی فکر ہے،وزیراعظم

پیسوں کیلئے دین کو بیچنا بڑا گناہ،فضل الرحمن کی آخرت کی فکر ہے،وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے کابینہ میں لوگوں کو سمجھایا جاتا تھا کہ فکر نہ کرو میں دھرنے کے بارے میں جانتا ہوں، اس کیلئے کوئی مقصد ہوتا ہے کوئی نظریہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مدرسوں کے بچوں کے حوالے سے ہم ذمہ داریاں لیں گے، جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے بارے میں جب بچوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہ اسلام خطرے میں ہیں، کسی کو پتہ نہیں تھا کہ آئے کیوں ہیں، مجھے تکلیف ہے کہ بارش ہوئی بچے باہر بیٹھے ہیں، گرم کپڑے لیکر کنٹینر میں مولانا فضل الرحمن باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسوں کیلئے دین کو بیچنا یہ بہت بڑا گناہ ہے، ایک آدمی خود کو مولانا کہہ رہا ہے، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا ہے، کشمیر کمیٹی کے چیئر شپ پر بکنے والا وہ اسلام کے نام پر بچوں کو ورغلا رہا تھا۔ میں ان سے کوئی انتقام نہیں لینا،مجھے فضل الرحمن کی آخرت کی فکر ہے، دعا مانگتا ہوں کہ اللہ تعالی انہیں وہ سزائیں نہ دے جو انہیں ملنی ہیں اللہ اس کی آخرت بچائے۔
آخرت کی فکر

مزید :

صفحہ اول -