شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کیلئے کوشاں،شریف فیملی 7 ارب روپے ٹپ دے سکتی ہے، وزیراعظم 

شہباز شریف نیلسن منڈیلا بننے کیلئے کوشاں،شریف فیملی 7 ارب روپے ٹپ دے سکتی ...

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک مجرم جسے عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی، ہمیں عدالتی فیصلہ قبول ہے لیکن شہباز شریف جو نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کرتا ہے اس نے اس معاملے پر سیاست کی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ شریف خاندان کے پاس جتنا پیسہ ہے یہ 7 ارب روپے کی ٹپ دے سکتے ہیں مگر شہباز شریف نے کہا کہ میں گارنٹی دوں گا، جن کا خود کا بیٹا، داماد بھاگا ہوا ہو وہ کیا گارنٹی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دونوں بیٹے پہلے ہی بھاگے ہوئے ہیں ان کی کون گارنٹی دے گا۔

سات ارب ٹپ

مزید : صفحہ اول