جنرل باجوہ کی ایرانی و ترک ہم منصبوں سے ملاقاتیں،خطے میں قیام امن پر تفصیلی تبادلہ خیال

جنرل باجوہ کی ایرانی و ترک ہم منصبوں سے ملاقاتیں،خطے میں قیام امن پر تفصیلی ...

  



راولپنڈی،تہران(نیوزایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران اور ترک اعلیٰ فوجی قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جس میں خطے میں امن و امان کے قیام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو آرمی چیف سرکاری دورے پر تہران پہنچے جہاں انکاشاندار استقبا ل کیاگیا،آرمی چیف نے ایرانی ہم منصب میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کیجس میں علاقائی سکیورٹی کے امور سمیت پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر بات چیت ہوئی۔دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک آرمڈ فورسز کے کمانڈر جنرل یاسر گلر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دو طرفہ دفاعی امور کو بڑھانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ترک کمانڈر نے پاکستانی فوج کے خطے میں قیام امن کے لیے کردار کو سراہا اور امن کے استحکام کے لیے خطے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

جنر ل باجوہ

مزید : صفحہ اول