معیشت ڈوب رہی ہے،حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو قوم محاسبہ کرے گی:حمزہ شہباز

معیشت ڈوب رہی ہے،حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو قوم محاسبہ کرے گی:حمزہ شہباز

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ کہا ہے کہ یہ وہی سی پیک اور ہزارہ موٹروے ہے جس نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا جس کی مخالفت سلیکٹڈ وزیر اعظم نے اس وقت کی تھی، آج یہ کس منہ سے اس کا افتتاح کررہے ہیں؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس پنجاب اسمبلی کیف ٹیریا میں ان کی صدارت میں ہوا۔پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کے لئے لائحہ عمل میں تیار کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ملک محمد پرویز سمیت دیگر ممبران اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مزیدکہا کہ میں مسلم لیگ ن کے ممبران اور کارکن پہاڑ کی طرح کھڑے ہیں اور انہیں اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت مایوس ہے اور وہ دوبارہ اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں انشاء  اللہ تعالیٰ بہت جلد کوئی راستہ نکالے گا۔انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ن لیگ کے اسیران کو سلام پیش کرتا ہوں،جن کا اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ثابت قدم ہیں، میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ سب پاکستان اور عوام کے لئے درد رکھنے والے لیڈر میاں نواز شریف کی صحت کے لئے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ معیشت سسکیاں لے رہی اور ڈوب رہی ہے،ملوں سے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، معیشت ڈوب رہی ہے، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو وہ وقت دور نہیں جب قوم ان کا محاسبہ کرے گی۔

 حمزہ شہباز 

مزید : صفحہ اول