مسلم لیگ(ن) کاپنجاب اسمبلی  میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر غور

  مسلم لیگ(ن) کاپنجاب اسمبلی  میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر غور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کی.اجلاس میں ن لیگی ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد شریک ہوئی،ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اس اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ حمزہ شہباز کو دلوانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مسلم لیگ/پنجاب

مزید : صفحہ اول