غیر ملکی فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی مزید  کاغذات جمع کرانیکی درخواست منظور

غیر ملکی فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی مزید  کاغذات جمع کرانیکی درخواست منظور

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس تحریک انصاف کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی اور الیکشن کمیشن میں زیر التوا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔تحریک انصاف کو 2017 ء میں اسی عدالت میں دائر درخواست کی تفصیلات جمع کرانے کی اجازت بھی مل گئی، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، مرکزی کیس 20 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔

غیرملکی فنڈنگ کیس

مزید : صفحہ اول