وزیر اعظم عمران خان کی پہچان یوٹرن،منافقت اور کٹھ پتلی ہے:بلاول بھٹو

  وزیر اعظم عمران خان کی پہچان یوٹرن،منافقت اور کٹھ پتلی ہے:بلاول بھٹو

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران کی کوئی پہچان ہے تو وہ یوٹرن،منافقت اور کٹھ پتلی ہے،تم 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے مانسہرہ موٹروے کے افتتاح پر بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی جس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہ میں لبرل ہوں،نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق،میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ایک سال سے سیاست میں ہوں،تم 70سال کے بوڑھے ہو۔20سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو۔اگر عمران کی کوئی پہچان ہے تو وہ یوٹرن،منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

مزید : صفحہ اول