بہاولپور، 2 بھارتی شہری گرفتار، مقدمہ درج

  بہاولپور، 2 بھارتی شہری گرفتار، مقدمہ درج

  



بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بھاتی شہری گرفتار کرلیے، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تحصیل یزمان کے ریگستان سے گرفتار بھارتی شہریوں کی شناخت پرشانت وائندم ولد بابو راو وائندم اور وری لال ولد صوبی لال کے نام سے ہوئی، دونوں شہریوں نے بغیر دستاویزات اور پاسپورٹ کے سرحد پار کی، ایک کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ دوسرے کا مدہیہ پردیش سے ہے۔پولیس نے کنٹرول آف انٹری ایکٹ 1952 ء کی شق 3 اور 4 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ریگستان 

مزید : صفحہ اول