بھارتی ذہنی بیمار فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے، فردوس عاشق

 بھارتی ذہنی بیمار فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے، فردوس عاشق

  



 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں، دنیا بھارتی فوج کے ذہنی بیماروں کیخلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ریٹائرڈ جنرل نے ٹی وی پر گھٹیا بیان دیا، اخلاق سے عاری سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین سے بداخلاقی کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول