پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی ہوں گے:عثمان بزدار

پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی ہوں گے:عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ویلج پنچایت کے الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ لوکل گورنمنٹس کے الیکشن دوسرے مرحلے میں جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، ویلج پنچایت کے الیکشن مارچ میں متوقع ہیں اوراس ضمن میں محکمہ بلدیات ضروری انتظامات کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں صوبائی وزراء،پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔وزیراعلیٰ نے  صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اورپنجاب میں تمام امورمشاورت کے ساتھ سرانجام دیئے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے لاہور کے شہریوں کیلئے میگاپراجیکٹس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مختلف مقامات اوورہیڈبریج  بنائے جائیں گے جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی اورٹریفک نظام بہتر ہوگا،اسی طرح ایک ارب کی لاگت سے لاہور کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے تحت موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کار اضلاع تک پھیلایا جارہاہے۔ پرائس کنٹرول کیلئے صوبے میں موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ماڈل بازاروں کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھائیں گے۔ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے آپ سب کو متحرک کردار ادا کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی نئی سکیم کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ9ارب روپے کے قرضے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے جسے وہ اپناکاروبار شروع کرسکیں گے۔پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کاردیگر شہرو ں تک پھیلایا جارہا ہے۔راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔سموگ پر قابو پانے کیلئے متعلقہ محکموں کو چوکس کیا گیاہے، محکمہ ایکسائز کو نمبر پلیٹس کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 14روزکا وقت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایاجارہاہے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں تجاوزات کی نشاندہی کرے،فوری کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار سی ٹی آئیزکو بھرتی کیاگیا ہے۔صوبے میں 9 بڑے ہسپتال بناے جارہے ہیں  جس سے 9 ہزار بیڈز کا اضافہ ہوگا۔ 34اضلاع میں صحت انصاف کاررڈ کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔باقی پسماندہ اضلاع میں صحت انصاف کارڈکی تقسیم کا کام اسی ماہ مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان“منصوبے کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا پہلا مرحلہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیمنٹ انڈسٹری کے حوالے سے پالیسی تیارکرلی گئی ہے، لینڈ ریکارڈکے 115سینٹرزاگلے ماہ کے آخر تک فنکشنل ہوجائیں گے۔25موبائل سینٹر بھی دسمبر کے آخر تک کام شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت10سپیشل اکنامک زونزپر کام کررہی ہے۔6سپیشل اکنامک رونز منظور ہوچکے ہیں۔سابق ادوار میں صرف تین سپیشل اکنامک زونز بنائے گئے۔سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے 2لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ 8یونیورسٹیاں اور3انسٹی ٹیوٹس کے قیام پر کام شروع کردیاگیاہے۔زرعی کریڈٹ کارڈکا بھی جلد اجراء شروع ہوجائے گا۔جنوبی پنجاب میں 2 سمال ڈیمز بنائے جائیں گے۔پنجاب کی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کے لئے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔لاہور میں ہائی رائز عمارتوں کی اجازت دی جاچکی ہے۔پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اورحکومت کی بہترین پالیسی سے مارچ اوراحتجاج کوبہترین طریقے سے ہینڈل کیاگیا۔ہر چھ ماہ کی کارکردگی سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کروں گا۔پولیس،انجینئرز اورڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی کو بھی ان کا حق دیا جائے گا۔کرپشن کو کبھی برداشت کیا،نہ کروں گا۔کرپشن کے خلاف زیرو ٹارلرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کرپشن کی نشاندہی کریں فوری ایکشن لوں گا۔اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ اسمبلی سیشن میں بھی جاری رہے گا۔آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حاضری یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی کے سیشن کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو بریف کیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت  ایک دوسرے اجلاس میں ٹاؤن شپ لاہور سے پاسچرائزڈ دودھ فروخت کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں صوبے میں پاسچرائزڈ دودھ فروخت کرنے کے پروگرام کاجائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو خالص خوراک کی فراہمی کے مشن کو پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاسچرائزڈملک کے پراجیکٹ کا دائرہ کار بتدریج تمام علاقوں تک بڑھائیں گے۔
سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -