ماڈل کورٹس نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کو بدل دیا:چیف جسٹس

ماڈل کورٹس نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کو بدل دیا:چیف جسٹس

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ماڈل کورٹس نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کو بدل دیا ہے،ماڈل کورٹس کی وجہ سے عوام میں فوری انصاف کی فراہمی کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ماڈل کریمنل کورٹس کے اعلی کارکردگی دکھانے والے ججز میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ماڈل کورٹس ججز کو ایوارڈز سے نوازا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ماڈل کورٹس سے قبل اتنا جلدی مقدمات نمٹانا خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کورٹس نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کو بدل دیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ماڈل کورٹس کی وجہ سے عوام میں فوری انصاف کی فراہمی کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کورٹس نے عدالتی التوا کے الزام کو ختم کر دیا ہے۔ڈی جی ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے ماڈل کورٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ڈی جی ماڈل کورٹس نے بتایا کہ 15 جولائی سے قائم ماڈل کورٹس میں کل 19316 سول مقدمات نمٹائے گئے،ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ کورٹس میں 18908 مقدمات نمٹائے گئے۔اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ مقدمات کا فیصلہ کرنے والے ججز کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول