وزیر اعظم کا خسرو بخٹیار کی وزارت تبدیل اور اسد عمر کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا خسرو بخٹیار کی وزارت تبدیل اور اسد عمر کو کابینہ میں شامل کرنے ...

  



اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق خسروبختیار کو پٹرولیم کی وزارت سونپی جائیگی جبکہ اسد عمر کو منصوبہ بندی کی وزارت دی جائیگی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے فیصلے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمرکو منصوبہ بندی اور سپیشل انیشیٹو جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔

کابینہ/ردوبدل

مزید : صفحہ اول